تعارف
پناہ گزین کے طریقہ کار کے دوران معلومات اور اعانت فراہم کرنے والی ایک تنظیم کی حیثیت سے، ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے کلائنٹس کو یونان میں ان کے حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور جب ان حقوق کی پامالی ہو رہی ہو توہم ان کی وکالت کریں۔ اسی وجہ سے، ایم آئی ٹی ان برادریوں کی آواز اٹھانا چاہتی ہے جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں اور اس مسئلے سے متعلق پچھلی رپورٹس میں ثبوت شامل کرنا چاہتے ہیں۔ اس رپورٹ کے اجراء کے ذریعے، ایم آئی ٹی ایوروس بارڈرکی صورتحال پر مزید روشنی ڈالنے اور وہاں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالیوں کی طرف توجہ مبذول کروانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
دھکیلےجانےکی شہادتیں
عام طور پر ، جواب دہندگان کو 4 اسی طرح کے مراحل میں پش بیکس کا سامنا کرنا پڑا۔
- یونانی علاقے کے اندر یونانی پولیس کے ذریعہ گرفتاری
- حراست اور ذاتی ملکیت کی ضبطی
- مربوط حوالے اور منتقل کرنا
- دریائے ایوروس کے پار اجتماعی اخراج
یہ مراحل اپنے تجربات میں موجود مماثلت اور نمونوں کو ظاہر کرنے کے لئے جواب دہندگان کی مکمل شہادتوں سے متعلق کچھ اقتباسات کے ساتھ ذیل میں مزید تفصیل کے ساتھ رکھے گئے ہیں۔
سیاسی پناہ کے متلاشیوں کویونانی پولیس سے ملاقات کے دوران ایک اہم موقع فراہم کرنا چاہئے کہ وہ پناہ کی درخواست اور پناہ کے طریقہ کار تک رسائی حاصل کرنے کے ارادے کا اظہار کریں۔ عام ، قانونی بات چیت کے تحت ، یونانی پولیس یونان کی سرزمین پر پناہ کے متلاشیوں سے ملاقات کرے، انہیں تھانوں میں یا پہلے استقبالیہ مرکز میں لے کے جائے، اپنا ذاتی اعداد و شمار لے اور ان کی پناہ کی درخواستیں درج کرے۔ تاہم، عام طور پر، اس قانونی عمل کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ نیچے دیئے گئے شہادتوں کے اقتباسات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جواب دہندگان کے ساتھ پولیس سے ملنے کے بعد کیا ہوتا ہے، ان کی گرفتاری کیسے منظر عام پر آتی ہے اور آخر کر ان کے پولیس کے ساتھ سامنے کرنے اور دھکیلے جانے کاتجربہ کیسے شروع ہوتا ہے۔
پولیس کے ذریعہ گرفتار ہونے کے بعد، بہت سے سیاسی پناہ کے متلاشیوں نے بغیر کھانے اور پانی کی رسائی کے، نظربندی کی وجہ بتائے بغیر، اور پناہ کی درخواست کرنے کے حق کے بغیر، گھنٹوں حراست میں رہنے کی اطلاع دی ہے ۔ جب کہ حراستی مراکز اور پولیس اسٹیشنوں میں، جواب دہندگان کو عام طور پر خاموش رہنے کو کہا جاتا تھا، انھیں ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوکر برہنہ ہونے کو کہا گیا، اور ان کا ذاتی سامان لے لیا گیا۔
ایس ایس، اپنی بیوی، جوان بیٹے اور دو دیگر کنبوں کے ہمراہ ایروس ندی پر 5 گھنٹے چلنے کے بعد پکڑا گیا تھا۔
ایم آئی ٹی کی جمع کی گئی متعدد شہادتوں میں، سیاسی پناہ کے متلاشیوں نے بتایا کہ وہ پولیس کے ذریعہ گرفت میں آنے، ان کو حراستی مرکز میں لے جایا جاتا، اور رات کے وقت ’کمانڈو‘ گروپوں یا سیاہ ماسک پہنے افراد کے ہاتھ منتقل کر دیا جاتا۔ اگرچہ دھکیلے جانے میں پولیس کی شمولیت کی پوری حد کا تعین کرنا ابھی بھی مشکل ہے، لیکن وہ کم از کم پناہ کے متلاشیوں کو کمانڈو گروپس کے حوالے کرنے میں ملوث ہیں، اورشاید خود اس دھکیلے جانے میں شریک ہوسکتے ہیں۔ اسی وجہ سے، اس باب میں موجود شہادتیں یونانی پولیس کی شمولیت، سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو پُرتشدد اورغیرقانونی گروہوں کے حوالے کرنے کی مربوط کوششوں پر مرکوز ہے۔
اے جے اور اس کی اہلیہ کو دریا عبور کرنے کے 30 منٹ بعد پکڑ لیا گیا۔
دریائے ایوروس کے اس پارپناہ گزینوں کا اجتماعی اخراج، دھکیلے جانے کا آخری حصہ ہے۔ عام طور پر،پناہ کے متلاشیوں کو ندی کے منتظر گروپ کے حوالے کرنے کے بعد ان کو چھوٹی کشتیوں میں ڈال کر ترکی کے دریا کے کنارے بھیجا جاتا ہے۔ یہ عمل عام طور پر رات کے وقت ہوتا ہے جب مجرموں کے چہروں کو دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔
ایس او کو یونانی پولیس کے ہمراہ دو مختلف حراستی مراکز میں لے جایا گیا۔ دوسرے حراستی مرکز پر، بھیس بدل کر اور ماسک پہنے ہوئے مرد اندر آئے۔ انہوں نے سب کو پکڑ لیا اور سرحد پر لے گئے اور دریا کے پار پیچھے دھکیل دیا گیا۔
جب پناہ گزینوں کو ترکی واپس دھکیل دیا جاتا ہے تو، بہت سے افراد کو گرفت، حراست میں لینے اور آخر کار انہیں اپنے اصل ممالک کی طرف دھکیلنے کے خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ان ممالک میں بہت سے خطے جنگی سرگرم یا ایسے علاقے ہیں جہاں پناہ کے متلاشیوں کو ریاستی یا دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں ظلم و ستم ، تشدد اور یہاں تک کہ موت کے خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مسلسل ایک ملک سے دوسرے ملک پیچھے دھکیلنے کے عمل کوچین ریفلیومنٹ کہا جاتا ہے اوراسکا اضافہ موبائل انفو ٹیم کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ اگرچہ یونانی حکام کی یہ عوامل غیر قانونی ہیں، لیکن افراد کو ترکی میں دھکیلنے سے پناہ کے متلاشی کو ممکنہ طور پر سزا یا محرومی کی زندگی حتی کہ موت تک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پش بیک کی اطلاع دینا اور واپسی کے حق کو سمجھنا۔
ذیل میں بتائی گئی تنظیموں کے ساتھ عام شکایات اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ موبائل انفارمیشن ٹیم ان نمائندوں سے رابطہ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ اپنے تجربات کو ان کے ساتھ شریک کرنے سے آپ بعد میں آنے والوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ جو ان تجربات کو برداشت کرنے سے بچ سکیں۔
- جی سی آرـ قانونی مدد کے لئے
- یو این ایچ سی آر- عام مدد کے لئے.
- یونانی محتسب- شکایات درج کرنے کیلۓ
- فرنٹیکس- یورپی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسیo اگر آپ کو یقین ہے کہ فرنٹیکس دھکیلے جانے میں ملوث تھے تو آپ اپنی زبان میں ان کے افسروں کی کارروائیوں کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
اگر آپ ایم آئی ٹی کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو فارم بھرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔
یونان میں سولڈیریٹی ناو کے وکیل مہاجرین کو سرحد پار کرنے اور یونانی پولیس سے سامنے کے متعلق مشورے دیتے ہیں تاکہ وہ پہلے اپنے حقوق سیکھیں اوراپنے جذبات کا اظہارکریں۔
- پناہ مانگیں اور دریافت کریں کہ یہ درخواست درج کی گئ ہے
- قانونی مدد طلب کریں
- ترجمان کے لئے پوچھیں
اگر کسی سیاسی پناہ کے متلاشی کو حراست میں لیا جاتا ہے تو، انھیں یہ بھی جاننے کا حق حاصل ہے کہ ان پر کیا الزام عائد کیا جارہا ہے اور اس چارج کا مقابلہ کرنے کے لئے کیا عمل ہے - حالانکہ عملی طور پر اکثر اس حق کا احترام نہیں کیا جاتا ہے۔
یہ بھی نوٹ کرنا ضروری ہے کہ جب کہ قانونی طور پر ہر فرد کو یونان داخلہونے کے بعد پناہ مانگنے کا حق حاصل ہے، لیکن یہ درخواستیں حکام کی طرف سے تشدد کے ساتھ ملتی ہیں۔