براہ مہربانی ہوشیار رہیں یہ معلومات صرف مین لینڈ پر اسائلم کے لئے لاگو ہوتی ہے
پولیس نوٹ (خارتی) کیا ہے؟
پولیس نوٹ (یا غیر رسمی طور پر خارتی بھی کہا جاتا ہے) پولیس کی طرف سے گرفتار کیے جانے کے بعد، غیر قانونی طور پر یونان میں داخل ہونے والے تیسرے ملک کے شہریوں کو پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز ہے۔ عام طور پر یہ ایک نوٹس ہے کہ آپ کو ایک مقررہ وقت میں ملک چھوڑنا ہوگا۔ تاہم جب تک کہ پولیس نوٹ کی میعادہے، آپ کونا تو گرفتاراور نا ہی آپ کے آبائی ملک جلاوطن کیا جاسکتا ہے۔ آپ کی قومیت کے مطابق ، پولیس نوٹ عام طور پر 1 ماہ سے 6 ماہ کے درمیان موزوں ہوتا ہے۔
اگر میرے پاس پولیس نوٹ ہے تو میرے کیا حقوق ہیں؟
جیسا کہ پہلے بھی بتایا جاچکا ہے ، جب تک آپ کا پولیس نوٹ درست ہے آپ کو گرفتار یا ملک بدر نہیں کیا جاسکتا۔ اگر آپ سیاسی پناہ کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں توپولیس نوٹ آپ کو اس کے قابل ہونے کے لئے کچھ وقت فراہم کرتا ہے۔ لیکن آپ پولیس نوٹ کے ساتھ کام کرنے(یونانی سوشل سیکیورٹی نمبر) یا اے ایف ایم (یونانی ٹیکس نمبر) حاصل نہیں کرسکیں گے۔ نیز آپ کیش کارڈ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ یہ تب ہی ممکن ہے اگر آپ کے پاس وائٹ کارڈ موجود ہو۔
میں پولیس نوٹ کیسے حاصل کرسکتا ہوں؟
پولیس نوٹ کے اجراء پر میرے فنگر پرننٹز کیوں لیے جاتے ہیں؟
قانون کے مطابق ، یونانی پولیس آپ کے انگلیوں کے نشانات لینے کی پابند ہے، جب آپ پہلی بار غیر قانونی داخلے کے الزام میں گرفتار ہوجائیں تو آپ کے فنگر پرنٹس کو "یوروڈاک" نامی ڈیٹا بیس پر اپ لوڈ کرنا چاہئے۔ تاہم ، ہم نے دیکھا ہے کہ یونانی پولیس بعض اوقات فنگر پرنٹس اپ لوڈ نہیں کرتی ہے۔ اگر آپ کے فنگر پرنٹس اپلوڈ ہوجاتے ہیں اورپھر آپ غیرقانونی طور پر کسی دوسرے ملک منتقل ہوجاتے ہیں تو وہاں کے حکام یہ دیکھ سکیں گے کہ آپ پہلے ہی یونان میں موجود تھے۔ اس کی وجہ سے وہ یونانی حکومت کو آپ کو واپس لے جانے اور وہاں آپ کے سیاسی پناہ کے دعوے کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کرسکیں گے۔ تاہم یونان اس وقت زیادہ ترنام نہاد "واپسی کی درخواستوں" کو قبول نہیں کر رہا۔ لیکن مستقبل میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ کیونکہ یونان دباؤ میں ہے کہ وہ واپس لینے والی درخواستیں کوقبول کرے۔
کیا مجھے اسائلم درخواست دینے کے لئے کسی پولیس نوٹ کی ضرورت ہے؟
نہیں، قانون کے مطابق آپ کو نہیں ضرورت۔ ہر شخص سیاسی پناہ کے لئے درخواست دے سکتا ہے جس کے لیے پولیس نوٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ سیاسی پناہ کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں تو آپ غیر ملکی پولیس سے پولیس نوٹ طلب کرنے کی بجائے ، براہ راست یونانی پناہ کی سروس سے رجوع کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور اپنے سیاسی پناہ کے دعوے کو رجسٹر کرنے کے لئے ملاقات کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ یہ اسکائپ کے ذریعہ یا ذمہ دار ریجنل اسائلم آفس میں جاکر کیا جاسکتا ہے۔ براہ کرم آگاہ رہیں ، جیسا کہ ماضی میں ہم نے دیکھا ہے کہ اندراج کے لئے ملاقات لینے کے لیےپولیس نوٹ کی ضرورت تھی۔ سیاسی پناہ کے لئے درخواست دینے کے طریقہ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم یہاں کلک کریں۔
اگرمیں اسائلم کے لئے درخواست دینے کے قابل نہیں رہا اورمیرے پولیس نوٹ کی میعاد ختم ہو جاتی ہے تو کیا ہوگا؟
اگر آپ گرفتار ہوجاتے ہیں اور آپ کا پولیس نوٹ ختم ہوجاتا ہے تو یہ پولیس کے اختیار میں ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کیا کریں گے۔ امکان ہے کہ آپ کو پری ریمول مرکز میں منتقل کردیا جائے گا اور حکام آپ کے ملک بدری کا عمل شروع کردیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کا انحصار بہت سےمختلف عوامل پر ہوتا ہے، مثلا آپ کی قومیت اورپری ریمول مراکز میں خالی جگہیں موجود ہونے پر۔ اگر آپ کو گرفتار کرکے پری ریمول مرکز لایا گیا ہے تو ، آپ کو وہاں بھی پناہ کی درخواست دینے کا حق حاصل ہوگا۔
پولیس نوٹ جورضامندی کےنمبر کے ساتھ ہو، سے کیا مراد ہے؟
براہ کرم آگاہ رہیں، کہ اگر غیرقانونی داخلے کے بعد اپنی حراست کے دوران، آپ سیاسی پناہ کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں اورپولیس سے اس متعلق بات کرتے ہیں تو پھر بھی آپ یقینی طور پر حراست میں رہیں گے ، جب تک کہ آپ کے سیاسی پناہ کا دعوی اسائلم سروس میں رجسٹر نہیں ہوجاتا۔ اس میں کم از کم تیس دن لگیں گے۔ یہ پولیس کا فیصلہ ہے کہ آیا آپ کے سیاسی پناہ کے دعوے کے اندراج کے بعد رہا کیا جائے۔ کچھ معاملات میں ایسا ہوتا ہے کہ سیاسی پناہ کا درخواست گزار سیاسی پناہ کے طریقہ کار کی پوری مدت کے دوران حراست میں رہتا ہے۔
مجھے کیا کرنا چاہئے اگر میرے پاس رضاکارانہ نمبروالا پولس نوٹ ہو؟
اگر آپ کے پاس رضاکارانہ نمبر کے ساتھ پولیس نوٹ ہے تو براہ راست ریجنل اسائلم آفس جائیں جو آپ کا ذمہ دار ہے اور اپنے پولیس نوٹ کو دروازے پر دکھائیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ آپ کو داخل نہیں ہونے دیں، کیونکہ ان کے پاس اس دن آپ کو رجسٹر کرنے کی صلاحیت نہ ہو ۔ براہ کرم اگلے دن پھر دوبارہ کوشش کریں۔ اگر آپ بار بار ناکام ہو جاتے ہیں اور آپ تھیسالونیکی کے علاقے میں ہیں تو آپ ہم سے فیس بک یا ہمارے واٹس ایپ ہاٹ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں: (0030 695 538 8283) اگر آپ یونان میں کہیں اور ہیں تو برائے مہربانی کسی قانونی این جی او سے رابطہ کریں۔ یاد رکھیں کہ رضاکارانہ نمبروالے پولس نوٹ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ کے بعد بھی کئی مہینے زیادہ چل سکتی ہے۔ اگراس کی میعاد ختم ہوجاتی ہے تو آپ کو حراست میں نہیں لیا جانا چاہئے۔ جب تک کہ رضامندی کا نمبر خود ختم نہ ہوجائے(اس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ واضح طور پرموجود نہیں ہے)اور اسی وجہ سے پولیس نوٹ کی تجدید کی ضرورت نہیں ہے۔