مرکزی مینو پر واپس جائیں →

 

آپ کو یونان میں پناہ کے انٹرویو کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔


اسائلم انٹرویو کیا ہے؟

آپ کے سیاسی پناہ کے دعوے کی نام نہاد "مکمل رجسٹریشن" کے اندراج کے بعد ، حکام آپ کے دعوے کے لب لباب پر غور کریں گے کہ آیا آپ پناہ کی حیثیت حاصل کرنے کے اہل ہیں یا نہیں ، اگر ہاں تووہ حیثیت کیا ہوگی۔

اپنے سیاسی پناہ کے انٹرویو میں ، آپ کو ان وجوہات کی وضاحت کرنے کا موقع ملے گا جن کی وجہ سے آپ کو اپنا آبائی ملک چھوڑنا پڑا اورکیوں آپ واپس نہیں جاسکتے ہیں۔ یہ آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست کا سب سے اہم مرحلہ ہے، کیونکہ آپ انٹرویو میں جو معلومات فراہم کرتے ہیں اس سے یہ طے ہوجاتا ہے کہ آپ کو یونان میں سیاسی پناہ دی جائے گی یا نہیں۔

یہ بہت اہم ہے کہ آپ اپنے آپ کو انٹرویو کے لئے تیار کریں اوراپنی ملاقات سے محروم نہ ہوں۔ انٹرویو میں آپ کو ان تمام سوالوں کا جواب سچائی کے ساتھ دینا چاہئے جو آپ سے پوچھے جائیں۔


مجھے اپنے انٹرویو کے لئے تیاری کیوں کرنی چاہیے؟

چونکہ اسائلم انٹرویو اس بات کا بنیادی عزم ہے کہ آیا آپ کو سیاسی پناہ ملے گی یا نہیں، لہذا آپ کو اس کے لیئے بہت اچھی طرح سے تیار رہنا چاہئے۔ اچھی تیاری کے ساتھ ، آپ یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کاسیاسی پناہ کا فیصلہ منصفانہ اور انصاف پسندی سےہوگا۔ اگر آپ کے پاس وکیل یا کوئی سماجی کارکن ہے تو، آپ ان سے اپنے پناہ کے انٹرویو کو تیارکرنے کے لئیے کہیں۔ اگر آپ کے پاس وکیل یا کوئی سماجی کارکن نہیں ہے تو، براہ مہربانی کسی قانونی این جی او سے رابطہ کریں یا ہمیں موبائل انفارمیشن ٹیم کے فیس بک یا واٹس ایپ پر پیغام بھیجیں۔


میرا انٹرویو کب اور کہاں لیا جائے گا؟

آپ کا پناہ کا انٹرویو عام طور پر اس تاریخ اور جگہ پر لیا جائے گا جس کے بارے میں آپ کو اسائلم آفس یا پناہ گزین کیمپ کے ذریعے بتایا گیا ہے جس میں آپ رہتے ہیں۔


میں اپنے اسائلم انٹرویو کیلئے کس طرح جاؤں؟

اگر آپ علاقائی سیاسی پناہ کے دفتر سے بہت دور رہتے ہیں تو، اپنے سفر کا منصوبہ پہلے سے بنائیں۔ بدقسمتی سے ، یو این ایچ سی آر مزید اسائیلم سروس کے ساتھ تقرریوں کو ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کررہا ہے۔ اگر آپ کو نقل و حمل میں مدد کی ضرورت ہوتوجہاں آپ رہتے ہیں وہاں کیمپ یا پناہ گاہ کی انتظامیہ سے پوچھ سکتے ہیں کہ آیا وہ اس میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ عام طور پر ذاتی انٹرویوصبح سات بجے شروع ہوتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ وقت پر وہاں موجود ہوں۔ اگر آپ دیرسے پہنچتے ہیں تو افسر آپ کے ساتھ انٹرویو کرنے سے انکار کرسکتا ہے۔


کیا میں اپنے ساتھ اپنے چھوٹے بچوں کو اسائلم آفس لے کرجاؤں؟

جی ہاں، آپ کو ایسا کرنا چاہئے. نظریہ میں، نابالغ افراد (18 سال سے کم عمر کے بچوں) کا پناہ کا انٹرویوالگ نہیں ہوتا۔ تاہم سیاسی پناہ کا افسر ان سے کچھ سوالات پوچھنا ضروری سمجھ سکتا ہے۔ اگر انٹرویو لینے والا ایسا کرتا ہے تو، وہ آپ کی موجودگی میں سوالات پوچھے گا۔ انٹرویو لینے والے کو ان کی عمر، کمزوی اور نفسیاتی حالت کو مد نظر رکھنا ہوگا۔


میں اپنے ذاتی انٹرویو میں کس طرح کی دستاویزات لے کر جاؤں؟

آپ اپنے ساتھ اپنی ذاتی دستاویزات (شناختی کارڈ ، پاسپورٹ ، پیدائش کا سرٹیفکیٹ) اور کوئی بھی ایسی دستاویزات اور دیگر ثبوت لے کر جاہیں جو آپ کی کہانی کی تصدیق کریں۔

مثال کے طور پر:

  • اگر آپ پر حملہ کیا گیا اور آپ کو اپنے ملک میں زخمی کردیا گیا اوراسی وجہ سے آپ کو اپنا ملک چھوڑنا پڑا، تو آپ کو اس وقت ملنے والے تمام میڈیکل سرٹیفکیٹ لانا چاہیۓ۔ اگر آپ کو شدید زخم آئے ہیں تو، آپ اپنے جسم پر لگے داغوں کی تصاویر بھی لے سکتے ہیں۔
  • یا اگر مقامی اخبار میں آرٹیکلز یا انٹرنیٹ میں ایسی اطلاعات موجود ہوں جو آپ کی کہانی کی تصدیق کریں تو آپ ان کو بھی ساتھ لاسکتے ہیں۔

آخر میں ، وہ سب کچھ لانا مفید ہوگا جو آپ کی کہانی کو ثابت کرسکے کہ آپ کو اپنے ملک سے کیوں بھاگنا پڑا (مثال کے طور پر: تصاویر ، کرایے کے معاہدے ، خط ، ملازمت کے معاہدے وغیرہ)۔


میرا انٹرویو کتنا طویل ہوگا؟

ذاتی انٹرویو کی طوالت کے بارے میں کوئی خاص اصول نہیں ہے۔ کچھ انٹرویوز بہت مختصر ہوتے ہیں (لگ بھگ 1 گھنٹہ)، جبکہ کچھ انٹرویوز بہت لمبے ہوتے ہیں (6 گھنٹے سے زیادہ)۔ انٹرویو کی لمبائی اس بات کا تعین نہیں کرتی ہے کہ یہ کامیاب ہے یا نہیں۔ انٹرویو کا مواد سب سے اہم ہوتا ہے۔ اگر، مثال کے طور پر، آپ کا انٹرویو بہت ہی مختصر تھا اور صرف 1 گھنٹہ چلا تو، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ناکام ہوگئے اور آپ کو مسترد کردیا جائے گا۔

اگر آپ کا انٹرویو بہت لمبے وقت تک جاری رہتا ہے یا اگر آپ کو ٹھیک محسوس نہیں ہوتا ہے تو آپ نرمی کے ساتھ کچھ وقفہ کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔


میں اپنے ذاتی انٹرویو کے دوران کیسا برتاو رکھوں؟

درخواست گزار کے لئے ذاتی انٹرویو بہت دباؤ کا شکار ہوسکتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ رات اچھی طرح سوئیں اور جتنا ہو سکے اپنے زہنی دباؤ کو کم کرنے کی کوشیش کریں۔ اپنے اوراہل خانہ کے لیۓ کچھ کھانے پینے کی چیزیں ساتھ لےکرجائیں، کیونکہ یہ ممکن ہے کہ آپ کا سارا دن اسائلم آفس میں گزرے۔

مفید نکات:

  • معمول سے برتاؤ کرنے کی کوشش کریں۔
  • اپنے انٹرویو لینے والے اور مترجم دونوں کے ساتھ شائستہ اوربامروّت رہيں۔
  • پورے انٹرویو کے دوران پرسکون رہنے کی کوشش کریں اور اپنے غصہ پر قابو رکھیں، چاہے سوالات آپ کو بے چین کررہے ہوں۔
  • اگر آپ ٹھیک محسوس نہیں کر رہے توشائستگی سے افسر کو آگاہ کریں اور وقفے کے لئے کہیں۔ آپ کو وقفے کے لئے پوچھنے کا ہمیشہ حق حاصل ہے، مثال کے طور پر، اگر آپ کو بیت الخلا جانے کی ضرورت ہے یا آپ کو کچھ تازہ ہوا درکار ہے۔

اگر مجھے ترجمان کی سمجھ نہیں آتی یا اگرمترجم مجھے نہیں سمجھتا ہے تو مجھے کیا کرناچاہئے؟

اگر آپ روانی سے انگریزی یا یونانی نہیں بولتے ہیں توایک مترجم آپ کے انٹرویو کے دوران ترجمہ کرے گا۔ چونکہ آپ کے سیاسی پناہ کے دعوے کے نتیجہ کے لئے ذاتی انٹرویو بہت اہم ہے، لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ترجمان سے صحیح طور پر بات چیت کرسکتے ہیں۔ اورآپ کا مترجم ہراس چیز کا ترجمہ کر رہا ہے جو آپ کہتے ہیں۔

مفید نکات:

  • جب آپ آفیسر کے سوالوں کے جواب دیتے ہیں تو آہستہ سے بولنے کی کوشش کریں۔
  • مختصر جملے استعمال کریں۔
  • ہر جملے کے درمیان کچھ مختصر وقفہ لیں تاکہ آپ کا مترجم ہر اس چیز کا ترجمہ کرسکے جو آپ کہہ رہے ہوں۔
  • ذیادہ دیرتک بغیر کسی مداخلت کے بولنے سے گریز کریں ، بصورت دیگر آپ کا مترجم ہر بات کا ترجمہ نہیں کر سکے گا جو آپ کہہ رہے ہیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مترجم آپ کو بہت اچھی طرح سے نہیں سمجھتا ہے یا اگر آپ اپنے ترجمان کو اچھی طرح نہیں سمجھتے ہیں تو ، انٹرویو لینے والے کو بتائیں اور ایک نئے مترجم کی درخواست کریں۔ ایسا ممکن ہے اگرمثال کے طورپرآپ کا مترجم آپ کے لہجے کو نہیں سمجھتا یا اس کے برعکس۔ یقینی بنائیں کہ آپ کی فائل میں تبدیلی لکھی گئی ہے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا مترجم آپ کی ہر بات کا ترجمہ نہیں کررہا ہے، وہ آپ کے جملے میں معلومات کا اضافہ کر رہا ہے یا خارج رہا ہے تو ، اپنے ترجمان کو شائستگی سے دوبارہ ترجمہ کرنے کو کہیں یا اپنے جملے کو کسی اور طرح سے دہرانے کی کوشیش کریں۔ اگر مسئلہ برقرار رہتا ہے تو، افسر کو مطلع کریں اور یقینی بنائیں کہ یہ مسئلہ آپ کی فائل میں درج ہوا ہے۔


اسائلم انٹرویو میں کس قسم کی معلومات لی جائےگی؟

یاد رکھیں کہ آپ سوالات کے جوابات پوری سچائی کے ساتھ دیں۔ ذاتی انٹرویو کے دوران جھوٹ نہ بولنے کی تجویزکی جاتی ہے۔

انٹرویو لینے والا آپ سے سوالات پوچھے گا جن میں شامل ہیں:

  • آپ کی شناخت کے بارے میں معلومات،
  • آپ یونان کیسے آئے،
  • آپ کے ملک چھوڑنے کی وجوہات ،
  • وہ ملک جس میں آپ رہتے تھے اس معاملے میں آپ غیر ریاستی انسان ہیں ،
  • وہ وجوہات جن کی وجہ سے آپ اس ملک میں واپسی کے خواہاں یا نہیں جانا چاہتے ہیں۔

تفصیلی سوالات پوچھنے کے لئے تیار رہیں۔

مثال کے طور پر: اگر آپ کار میکینک تھے تو، آپ کو اپنی مادری زبان میں کار کے مخصوص ٹکڑوں کے نام، اس پڑوس کا نام ، جہاں آپ کی دکان واقع تھی، کے بارے میں پوچھا جاسکتا ہے۔

یاد رکھیں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنی کہانی افسر کو بتائیں اور یہ کہ آپ کی ذاتی کہانی کے بارے میں جھوٹ بولنا آپ کی ساکھ اور آپ کے معاملے کو متاثر کرسکتا ہے۔ اگر انہیں یہ تاثر مل جاتا ہے کہ آپ ان کے ساتھ تعاون نہیں کررہے تو وہ آپ کے تعاون کی کمی کی بنا پر آپ کے دعوے کو مسترد کرسکتے ہیں۔

آپ کی کہانی کی ہم آہنگی بہت اہم ہے۔ یاد رکھیں کہ آپ کی کہانی کی تصدیق آپ کے کنبہ کے افراد اور دیگر دستیاب معلومات بشمول یونانی پولیس کا ڈیٹا، بین الاقوامی خبروں اور آپ کے انٹرویوز میں دی گئی معلومات سے ہو گی۔ اگر آپ کی کہانی ان ذرائع میں سے کسی کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی ہے تو، آپ کا دعوی ناقابل اعتبار سمجھا جائے گا اور شاید رد کردیا جائے گا۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے ملک چھوڑنے کی وجوہات کو تفصیل سے بیان کریں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا دعوی سیاسی پناہ کی حیثیت کا مستحق ہے، تو پھرآپ ذاتی طور پر اپنی نسل، مذہب، قومیت، سیاسی رائے یا کسی خاص معاشرتی گروپ کی رکنیت کی بنیاد پر ظلم و ستم کی خوفزدگی کو واضح کریں۔ اگر آپ کے پاس اس کا کوئی ثبوت ہے تو، اسے انٹرویو میں دکھائیں۔ اگر نہیں تو، تفصیل کے ساتھ بتائیں جو ظلم و ستم آپ نے برداشت کیا ہے۔ مفید اشارہ: انٹرویو سے پہلے اپنی کہانی کی تمام تفصیلات لکھنے سے آپ کو ہروہ چیز حفظ کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو آپ کے معاملے کے لئے اہم ہے۔

اہم باتوں کا تذکرہ نہایت ضروری ہے۔

  • تاریخیں اوراوقات: جب ایسی چیزیں واقع ہوئیں جس کی وجہ سے آپ نے اپنا ملک چھوڑ دیا۔
  • مقامات: جہاں چیزیں/واقعات رونما ہوۓ۔
  • لوگ: اگر آپ کو شامل افراد کے نام یاد ہیں تو، اسائلم سروس کو آپ کے دعوؤں کی جانچ پڑتال کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔

ایک بار پھر یاد رکھیں ، کہ وہ جوابات کاخلاصہ نہیں بلکہ بہت ہی مفصل بیانات مانگتے ہیں۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ نے اپنا وطن کیوں چھوڑ دیا ہے تو، "میں ایک بہتر مستقبل کی خواہش رکھتا ہوں" جیسے عام جملے کو استعمال کرنےسے گریز کریں۔ بہت ہی مخصوص ہونے کی کوشش کریں اور اپنی انفرادی کہانی سنائیں: آپ کا مستقبل کیوں نہیں تھا؟ آپ کی زندگی کہاں بنی اور آپ کو کون سے خطرات لاحق تھے؟

مثال کے طور پر: 22 ستمبر کو میں ہمارے قصبے تدیف کے وسطی چوک میں، میں اپنے کزنز عبد اللہ عزیل اور محمد عظیم کے ساتھ تھا جب داعش کے ممبروں نے ہمیں اس شبہ میں گرفتار کیا کہ ہم کرد ہیں۔ ہمیں مرکزی انتظامی دفتر لے جایا گیا۔ جہاں ہمیں خالد نامی ایک کمانڈر نے مارا پیٹا اور ہمیں یہ اعتراف کروانے کی کوشش کی کہ ہم کرد ہیں۔

یاد رکھیں: آپ کو سیاسی پناہ کے انٹرویو کے لئے تیاری کرنا ضروری ہے! اگر آپ کے پاس کوئی وکیل یا سماجی کارکن ہے تو ان کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔ اوراگر نہیں ہے تو کسی قانونی این جی او یا موبائل انفارمیشن ٹیم کے ساتھ رابطہ کریں۔


انٹرویو کے دوران میں فراہم کردہ معلومات سے کیا ہوتا ہے؟

انٹرویو کے دوران آپ جو کچھ بھی کہتے ہیں وہ خفیہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کا انکشاف آپ کے ملک کے حکام یا آپ کے مبینہ ظلم و ستم کرنے والوں کے سامنے نہیں کیا جائے گا۔ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کا ذاتی انٹرویو آڈیو ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ انٹرویو کی تحریری نقل بھی تیار کی جائے گی۔ اس دستاویز میں آپ کے ذاتی انٹرویو کے تمام سوالات اور جوابات شامل ہوں گے۔ آپ کے انٹرویو کے اختتام پر، ترجمان آپ کی نقل کے مواد کو پڑھے گا ، اور اگر آپ کا مواد درست نہیں ہے تو آپ اصلاح کے بارے میں پوچھیں گے۔ پھر، آپ سے درخواست کی جائے گی کہ اس پر دستخط کریں۔

اگر آپ کے ذریعہ فراہم کردہ کچھ معلومات نقل میں موجود نہیں ہیں، یا اگر کچھ غلطیاں ہیں توآفسرسےاس بات کی وضاحت کریں اورشائستگی دستخط کرنے سے انکار کریں۔ آپ نقل اور آڈیو ریکارڈ کی کاپی کے لئے درخواست کرسکتے ہیں۔


اگر میں اپنے ذاتی انٹرویو میں نہیں جا سکتا تو؟

ذاتی انٹریومیں ذاتی طور پر شرکت کرنے کی ذمہ داری آپکی ہے۔ سنگین بیماری یا سنگین جسمانی معذوری کی صورت میں آپ کو صرف معافی مل سکتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو، آپ کو طبی سند یا عوامی اتھارٹی کے بیان سے اپنی غیر موجودگی کا جواز پیش کرنا پڑے گا۔

مثال کے طور پر: آپ کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور آپ اسپتال میں داخل ہیں۔ آپ کو اسائلم آفس سے رابطہ کرنا چاہئے تاکہ ان کو یہ بتادیں کہ آپ ہسپتال سے باہر نہیں جاسکتے ہیں اور ہسپتال سے انہیں نوٹ بھیج سکتے ہیں جو یہ ثابت کر سکے۔

اگر آپ اپنا ذاتی انٹرویو کھو دیتے ہیں اوراپنی عدم موجودگی کا جواز کسی قانونی سند کے ذریعہ پیش کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ، اسائلم آفس غور کرے گا کہ آپ نے اپنی پناہ کی درخواست کو صریح طور پر واپس لے لیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست سرکاری طور پر بند کردی جائے گی۔ اپنے کیس کو جاری رکھنے کا واحد راستہ یہ ہوگا کہ آپ 9 مہینوں کے اندر اپنے سیاسی پناہ کے معاملے کو دوبارہ کھولنے کی درخواست کریں۔ تاہم، آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ بہت سنگین صورتحال ہے جوآپ کے کیس کو متاثر کرے گی۔


میں اپنی اسائلم کی درخواست پر فیصلہ کب اور کیسے حاصل کروں گا؟

پیشگی اندازہ لگانا ناممکن ہے کہ آپ کو اپنے آخری فیصلے کے لئے کتنے وقت کے ليےانتظار کرنا پڑے گا۔ طویل عرصے تک انتظار کرنا کا مطلب یہ ضروری نہیں کہ آپ کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔ آپ کو اپنے فیصلے کے لئے کتنے عرصےتک انتظارکرنا پڑے گا، اس کا انحصار بہت سے عوامل پر ہے ۔ اسائلم آفس (آپ کے کیس کی ذمہ داری) کے کام کا بوجھ،، آپ کے سیاسی پناہ کے معاملے کی پیچیدگی، آپ کی قومیت وغیرہ۔

جیسے ہی آپ کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا جائے گا، اسائلم آفس کا مجاز آپ کو مطلع کرنے کے لئے آپ سے رابطہ کرے گا۔ ان معلومات کا استعمال کرتے ہوئے جو آپ نے انہیں فراہم کی ہیں۔ جیسے کہ (ٹیلیفون ، خط ، ای میل کے ذریعہ) یا اسائلم آفس فیصلہ اس کیمپ کو بھیجے گا جس میں آپ باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

یقینی بنائیں کہ اگر آپ اپنا فون نمبر یا اپنا ذاتی پتہ تبدیل کرتے ہیں تو اسائلم آفس کو آگاہ کریں ۔ اگر آپ اپنا فون نمبر تبدیل کرتے ہیں اور اسائلم آفس کو آگاہ کرنا بھول جاتے ہیں تو وہ آپ کو مطلع کرنے کے لئےکال نہیں کرسکیں گے کہ فیصلہ آ چکا ہے۔ اس صورت میں، آپ اس کے بارے میں نہیں جان سکیں گے۔ جب تک کہ آپ ذاتی طور پراسائلم آفس میں نہ جائیں ، مثال کے طور پر اپنے وائٹ کارڈ کی تجدید کرنا۔


اگرمیری پناہ کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کو اپنے پناہ کے دعوے کو مسترد کر دیا جاتا ہے، تو آپ کو اپیل کمیٹی کے سامنے اس فیصلے کا مقابلہ کرنے کا حق ہے۔ ایسا کرنے کے لیے، آپ کو اپیل دائر کرنی ہوگی۔ آپ کے مسترد ہونے کی وجوہات اور آپ جس طریقہ کار میں تھے اس پر زیر التوا، اپیل کرنے کی آخری تاریخ مسترد ہونے کی اطلاع کے بعد 5 سے 30 دن کے درمیان ہوگی۔ یہ وقت کی حد سخت ہے: اگر آپ اس مدت کے اندر اپیل دائر کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو آپ عام طور پر کامیاب اپیل دائر کرنے کا امکان کھو دیں گے اور آپ کو یونان چھوڑنے کے لیے کہا جائے گا۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اپیل کے لیے قانونی امداد کا مفت نظام موجود ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو مسترد ہونے کے بعد براہ راست اسائلم آفس سے پوچھیں کہ آپ کی اپیل کے لیے مفت وکیل فراہم کیا جائے۔


اگر مجھے مثبت فیصلہ موصول ہو تو میں کیا کرسکتا ہوں ؟

اگر آپ کا فیصلہ مثبت ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو یونان میں پناہ گزین کی حیثیت یا ماتحت(سبسڈری)تحفظ کی اجازت دی گئی ہے۔ آپ کو ایک رہائشی اجازت نامہ ملے گا اور آپ سفری دستاویز کی درخواست کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ یا خاندان کے ارکان (جو ابھی بھی آبائی ملک میں ہیں) کے ملاپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔